ڈاکٹر شائستہ تبسم ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز جامعہ کراچی مقرر
— April 13, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز جامعہ کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ڈاکٹر نصرت ادریس کے ریٹائر ہونے کے بعد ڈاکٹر شائستہ تبسم کو ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز مقرر کیا گیا ہے