ڈاکٹر نورین مجاہد نے ڈائریکٹر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کا چارج سنبھال لیا
— April 11, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) ڈاکٹر نورین مجاہد نے ڈائریکٹر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کا چارج سنبھال لیا ہے تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد نے گذشتہ روز اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نصرت ادریس کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج تھا۔ ڈاکٹر نورین مجاہد کی تقرری بطور ڈائریکٹر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر 3 برس کے لیے کی گئی ہے اس سے قبل ڈاکٹر اکبر زیدی ، ڈاکٹر حفیظ اےشیخ ، ڈاکٹر حفیظ پاشا ، ڈاکٹر عائشہ غوث ، ڈاکٹر طارق بنوری ، ڈاکٹر شاہدہ وزارت اور ڈاکٹر نزہت احمد ، ڈاکٹر قیصر بنگالی اے آر سی سے بطور ڈائریکٹر یا استاد وابستہ رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نورین مجاہد پاکستان کے نامور صحافی شعبہ صحافت کے بانی پروفیسر شریف المجاہد کی صاحبزادی ہیں۔ ۔ ڈاکٹر نورین مجاہد نے اے آر سی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی تھی اور وہ اس سے قبل شعبہ معاشیات میں پروفیسر تھیں۔ ان کی غیر معمولی تحقیقی پرچے اٹھائیس قومی اور بین الاقوامی جرائم میں شائع ہوچکے ہیں اور آٹھ کانفرنس پیپرز بیرون ملک کانفرنسوں میں پڑھے ہیں ۔ انھوں نے 2008 سے 2013 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ( NIM ) کراچی میں ایک ایڈیشنل ڈائرکٹر اسٹاف کے طور پر بھی کام کیا ہے