ڈریپ کا جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ڈریپ کا جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ


کراچی ( اے آئی اے ) ڈریپ کا جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے جعلی ادویات بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی دوائیاں ضبط کرنے کےساتھ فیکٹری مالک سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیاہے ڈریپ ترجمان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) نے کراچی میں سب سے بڑی کاروائی کی ہے، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز اور پولیس کے ساتھ ملکر کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا ،جہاں پر غیر قانونی طور پر الپائن، ایلکون، ٹرائیگون وغیرہ کے نام سے ادویات بنائی جا رہی تھیں، جس پر بڑی مقدار میں جعلی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیاہے۔

About author