نگراں صوبائی وزیر صحت اور وائس چانسلر جے ایس ایم یو نے کراچی پریس کلب میں شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک کاافتتاح کردیا

نگراں صوبائی وزیر صحت اور وائس چانسلر جے ایس ایم یو نے کراچی پریس کلب میں شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک کاافتتاح کردیا


کراچی ( اے آئی اے) نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز ، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے منگل کو کراچی پریس کلب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے قائم شبانہ شفیق ڈینٹل کلینک کاافتتاح کردیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد،نائب صدر مشتاق سہیل ،خازن احتشام سعید قریشی ،گورننگ باڈی کے ارکان ذوالفقارراجپر،کلثوم جہاں، فاروق سمیع ہیلتھ کمیٹی کے سیکرٹری طفیل احمد ،سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران ، پی ایف یو جے کے نائب صدر افسر عمران ، سابق سیکرٹری ارمان صابر ، ڈاکٹر جبار خٹک سمیت کلب ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ڈاکٹرسعد خالد نیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانتوں کے علاج انشورنس کمپنی بھی کور نہیں کرتی ہے ۔ میں مشکور ہوں جے ایس ایم یو کا جنہوں نے کراچی پریس کلب میں ڈینٹل کلینک کے قیام کے لیے تعاون کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے روک تھام کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے ۔یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ہمیں اس کے خلاف جنگ کرنا ہوگی۔ہم اپنی طرف سے جتنا ہوسکے گا کام کریں گے تاہم میڈیا کی آگہی اس میں بہت ضروری ہے۔آئس کی اسمگلنگ کو روکنا نا ممکن ہے۔اس بارے میں آگہی ہونی چائیے۔انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے سکریننگ میں ہم کراچی پریس کلب کی مدد کرینگے۔ہم محکمہ صحت کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں۔ادویات کی قلت کو ختم کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے ہم شکرگزار ہے کہ ہمیں خدمت کا موقع دیا۔ہم صحافیوں کی قدر کرتے ہیں ۔انہوں کہا کہ کراچی پریس کلب میں قائم ڈینٹل کلینک میں صحافیوں کا ابتدائی علاج بلا معاوضہ ہوگا جبکہ جے پی ایک سی میں مزید علاج پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ تمام میڈیکل ٹیسٹ 40 فیصد رعایت پر کئے جائیں گے ، دودن کے لئے شوگر اور کولسٹرول کا ٹیسٹ فری ہوگا۔اپروفیسر امجد سراج میمن ایم ینے اس موقع پر اعلان کیا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کا کوئی بچہ میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرتا ہے تو اس کے پانچ سال تک 100 فیصد تعلیمی اخراجات جے ایس ایم یو کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرنے والے بچے کے پانچ سال تک 50 فیصد تعلیمی اخراجات برداشت کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے میں دودن تمام اراکین پریس کلب کے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بالکل مفت کیےجائیں گے۔

About author