کاروانِ حیات انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے حسین لاکھانی اسپتال میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی مفت او پی ڈیز کا آغاز
— November 5, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) کاروانِ حیات انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے حسین لاکھانی اسپتال میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی مفت او پی ڈیز کا آغاز تفصیلات کے مطابق حسین لاکھانی اسپتال میں کاروانِ حیات انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کیئر کے تعاون سے ذہنی و نفسیاتی امراض کے مریضوں کے لیے مفت او پی ڈی کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پردستخط کئے گئے جس میں چیئرمین حسین لاکھانی اسپتال نوید لاکھانی اور سی ای او کاروانِ حیات انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر کے مابین ایم او یوز کا تبادلہ ہوا نوید لاکھانی کا کہنا تھا کہ سماج میں حالات کی سختی اور مشکلات کے باعث عوام میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بہت بڑھتا جارہا ہے واضح رہے کہ اسپتال میں ہر دوسرے جمعے کو صبح 10 سے دن ایک بجے تک مفت او پی ڈیز کی سہولت ہوگی جہاں ادویات بھی دی جائیں گی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حسین لاکھانی اسپتال ڈاکٹر نازیہ عاطف بھی موجود تھیں