کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے کراچی میں ماسک پہننے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا کراچی میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، شاپنگ مال ، تعلیمی اداروں ، ریسٹورنٹ ، فیکٹریوں اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر کراچی نے ماسک نہ پہننے والوں سے 500 روپے جرمانہ لینے کا حکم دے دیا ہے کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر 500 روپے جرمانہ کیا جائے اور دُکاندار ماسک کے بغیر آنے والے گاہکوں سے لین دین نہ کریں موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021ء تک پابندی لگا دی گئی ہے اور کھلی جگہوں پر شادی کی تقریبات میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی

About author