کتوں کے لیے کھانے کا پہلا ریستوراں کھل گیا

کتوں کے لیے کھانے کا پہلا ریستوراں کھل گیا


روم ( اے آئی اے ) اٹلی میں کتوں کے لیے کھانے کا پہلا ریستوراں فیوٹو کھل گیا ہے تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کتوں کے لیے کھلنے والےریسٹورنٹ میں پورے ہفتے کے دوران ہر شام اوسطاً چھ سے دس کتے کھانا کھانے آتے ہیں، اورہفتے کےآخری دن 10 سے 15 آتے ہیں۔ کتے کے سائز کے لحاظ سے آٹھ سے 20 یورو (تقریباً 22ڈالر) فی کس قیمت وصول کی جاتی ہے۔ پہلے کتوں کے ٹرینر کے طور پر کام کرنے والے ہیڈ شیف لوکا گرامیٹیکو نے کہا کہ ہم نے ایک ویٹرنری نیوٹریشنسٹ کے ساتھ مینو تیار کیا جس کے ساتھ میں نے الرجی کو مدنظر رکھتے ہوئے اجزاء کا تعین کیا، کیونکہ کتوں کو انسانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ الرجی ہوتی ہے ۔کتوں کے مالکان کے لیے علیحدہ باورچی خانے میں کھانا تیار کیا جاتا ہے۔کتوں کیلئے کھانا ان کے حجم کے مطابق تیار کیا جاتا ہے، جیسے 10کلوگرام سے کم وزنی چھوٹے کتے،11سے 20کلوگرام کے درمیانی سائز کے کتے اور 21سے 30کلوگرام کے بڑے کتے اور 30 کلوگرام سے زیادہ کے ایکسٹرا لارج کتوں کیلئے ان کی کیلیوریز کی ضرورت کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے

About author