کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیئے آبادیوں کو 45 دن کا نوٹس دینے کا فیصلہ
— May 23, 2019

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیئے آبادیوں کو 45 دن کا نوٹس دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیئے کئے جانے والے آپریشن کاجائزہ لینے کے لیئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی ایس پاکستان ریلوے مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پوری ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ روانہ کرتی ہے اور 9 جون سے قبل واضح طور پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک صاف کرا لیا جا ئے گا ٹرائل ٹرین کے لیئے پالیسی گائیڈ لائن کی روشنی میں عمل کیا جائے گا حکومت سندھ باضابطہ طور پر وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سے رابطہ کرے , ڈی آ ئی جی آپریشن اظہر رشید خان نے بھی بتایا کہ ریلوے پو لیس ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے آپریشن کررہی ہے اور مستقبل میں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دینے کے لیے اپنی حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے کمشنر کراچی نے اس موقع پر آپریشن کی اب تک کی صورتحال اورمتعلقہ افسران و عملے کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چا ہیے ،کوشش کرینگے کہ 9 جون کو سپریم کورٹ میں عملدر آمد رپورٹ دینے سے قبل تجرباتی بنیادوں پر ایک ٹرائل ٹرین کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر چلائی جائے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی جانب سے حکومت سندھ اور وزارت ریلوے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر درخواست بھیج کر ان سے 20 کلو میٹر ٹریک پر ٹرائل ٹرین چلانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے 100 سے 120 فٹ تک ٹریک کو محفوظ بنا نے کے لیئے بھی اقدامات کریں اور آپریشن کا آغاز اپنے پلان اور حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھیں , نیز حائل ہونے والی عمارتوں اور آبادیوں کا خیال رکھتے ہوئے قانونی طور پر انہیں مسمار , منہدم کر نے کے لیئے ٹھوس بنیادوں پر ڈرافٹ تیار کر کے 45 دن کا قانونی نوٹس دینے کے لیئے مشاورت کریں اور تمام غیرقانونی آبادیوں کو صاف کرنے کے لیئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کام کریں , تمام ڈپٹی کمشنرز مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بھی اپنی حکمت عملی وضع کریں اسسٹنٹ کمشنرز , پولیس و اینٹی انکروچمنٹ اہل کار تمام علاقے صاف اور ٹریک کو محفوظ بنا تے ہوئے اپنی نگرانی جاری رکھیں اجلاس میں ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ , ڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظہر رشید خان , میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن , ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد , ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد میمن , اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم , پروجیکٹ ڈائریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح بهی موجود تھے