دارالصحت اسپتال اور نشویٰ کے والدین میں مصالحت ہوگئی
— May 22, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) دارالصحت اسپتال اور نشویٰ کے والدین میں مصالحت ہوگئی تفصیلات کے مطابق کراچی میں دارالصحت اسپتال کی غفلت سے موت کے منہ میں جانے والی نو ماہ کی نشویٰ کے والدین نے دارالصحت اسپتال انتظامیہ سے مصالحت کرلی ہے نشویٰ کے والد قیصر علی نے بتایا کہ دارالصحت اسپتال انتظامیہ سے مصالحت کچھ شرائط پر کی گئی ہے درالصحت اسپتال کی انتظامیہ بچوں کے وارڈ کو نشویٰ کا نام دیں , نشویٰ کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا جائے اور سالانه 50 لاکھ روپے ٹرسٹ کو دیئے جائیں جبکہ اسپتال اپنے کالج میں سالانه 2 بچوں کو سکالرشپ بھی فراہم کرے انہوں نے کہا که نشویٰ کے واقعے نے ثابت کر دیا کہ سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کا ادارہ نااہل ہے ہم نے الله تعالیٰ کی رضا کے لیئے سب کو معاف کر دیا ہے