کراچی شہر میں نئے قبرستان قائم کرنے کے لئے 60 ایکڑ اراضی مختص

کراچی شہر میں نئے قبرستان قائم کرنے کے لئے 60 ایکڑ اراضی مختص

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی شہر میں نئے قبرستان قائم کرنے کے لئے 60 ایکڑ اراضی مختص تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے دو نئے قبرستانوں کیلئے 60 ایکڑ اراضی مختص کی ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے حکومت سندھ کے محکمہ استعمال اراضی ( لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ) کی جانب سے ضلع غربی کراچی کی دیہہ مواچھ اور دیہہ ماڑی پور میں دو نئے قبرستانوں کے لئے 60 ایکڑ اراضی مختص کرنے کے اقدام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں نئے قبرستان قائم کرنے کے لئے 60 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، سماجی و فلاحی ادارے ماڈل قبرستانوں کے قیام میں تعاون کیلئے تیار ہیں، شہر میں موجودہ اور نئے قبرستانوں کو ہر قسم کی تجاوزات اور بے ضابطگی سے محفوظ رکھنے کے لئے جو بھی قدم اٹھانا پڑا ضرور اٹھائیں گے انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ قبرستانوں کے لئے مختص کی جانے والی یہ اراضی کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گی اور ان جگہوں کو محکمہ بلدیات مقامی سطح پر شہریوں کو اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کی سہولت فراہم کرنے کے لئے استعمال میں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہہ مواچھ اور دیہہ ماڑی پور میں ان قبرستانوں کی دیکھ بھال، تجاوزات کی روک تھام کا بندو بست اور قبروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا، تاکہ کسی کو من مانی اور غلط کام کرنے کا موقع نہ مل سکے بلدیہ عظمیٰ کراچی پہلے ہی اپنے زیر انتظام قبرستانوں میں تدفین اور کاغذات کی تیاری کے لئے ون ونڈو کا طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرچکی ہے انہوں نے کہا کہ فی الوقت ضلع غربی میں قبرستانوں کے لئے جگہ فراہم کی گئی ہے تاہم کراچی کے دیگر اضلاع میں بھی مزید قبرستانوں کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ قبرستانوں کی توسیع پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ، موجودہ قبرستانوں کی صورتحال میں بہتری سے بھی شہریوں کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کی طرف سے قبرستانوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مدد کی پیشکش قابل تحسین ہے یہ فلاحی ادارے شہر کے مختلف علاقوں میں تدفین کی ضروریات سے آگاہی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا تعاون قابل قدر ہو گا ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے مزید کہا کہ نئے قبرستان قائم ہونے سے کراچی میں آبادی کی ضرورت کے لحاظ سے درکار قبرستانوں کی مزید جگہ فراہم ہوگی اور شہریوں کو اپنے متعلقہ ضلع میں تدفین میں سہولت ہوگی

About author