کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پهٹنے سے دابے جی زیر آب آگیا

کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پهٹنے سے دابے جی زیر آب آگیا

 

دابے جی ( اے آئی اے ) کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پهٹنے سے دابے جی زیر آب آگیا تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر پائپ لائن دابے جی کے قریب پهٹ گئی جس کے باعث دابے جی مارکیٹ کا علاقه زیر آب آگیا علاقه مکینوں کے گهروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور علاقه مکینوں کو نقصان کے ساتهه شدید پریشانی کا سامنا رہا , علاقه مکینوں نے شدید غم اور غصه کا اظہار کرتے ہوئے بتایا که کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی پائپ لائن پهٹ جانا تو ایک معمول بن گیا ہے , ہمارے نقصان کا ذمه دار کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہے اگر KW&SB کا عمله پائپ لائن پهٹ کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرتا تو علاقه زیر آب نه آتا اور علاقه مکین محفوط رہتے , کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ  پانی کی لائن پهٹ جانے کا سبب بجلی کا بریک ڈاؤن بناتا ہے جبکه کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بجلی کی فراہمی ترجیہی بنیاد پر بلاتعطل جاری ہے

About author