کراچی میں رواں برس 10  پولیس اہلکار شہید  ہوئے

کراچی میں رواں برس 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے

 


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں رواں برس 10  پولیس اہلکار شہید  ہوئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں  رواں برس دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں شہداء پولیس اہلکاروں میں 1 اے ایس آئی اور 9 اہلکار شامل ہیں ایسٹ زون میں 3 اہلکاروں کو قتل کیا گیا ,  ویسٹ زون میں 6 اور ساؤتھ زون میں 1 اہلکار کو قتل کیا گیا ہے جنوری میں 1 ,  فروری میں 2 , مارچ میں 4 ,  اپریل میں 1 اور جون میں 2 اہلکار شہید کئے گئے  21 جنوری کو سولجر بازار میں ٹریفک پولیس اہلکار احتشام فائرنگ کا نشانہ بنا , 13 فروری کو پاک کالونی میں پولیس اہلکار فاروق جان سے گیا , 14 فروری کو اورنگی میں پولیس اہلکار شفقت کو قتل کردیا گیا 2,  مارچ کو ہجرت کالونی میں اہلکار جہانگیر کو مارا گیا , 4 مارچ کو اقبال مارکیٹ میں اے ایس آئی رضوان کو شہید کیاگیا , 9 مارچ کو اقبال مارکیٹ میں ہی اہلکار حبیب اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا , 22 مارچ کو نیپا چورنگی پر اہلکار فاروق کو قتل کردیاگیا , 7 اپریل کو ڈیفنس میں اہلکار خالد فائرنگ کا نشانہ بنا , 17 جون کو مومن آباد میں 2 اہلکار الله ڈنو اور احمد علی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں

About author