سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حالت درست ہے , میڈیکل افسر
— June 17, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے کیس میں سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے اپنا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہونا ہے اس سے قبل میڈیکل آفیسر اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے اپنے اپنے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیئے جبکه قومی احتساب بیورو ( نیب ) 12 صفحات پر مشتمل تحریری جواب پہلے ہی داخل کرا چکا ہے میڈیکل آفیسر کی جانب سے عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شوگر , بلڈ پریشر اور دل کی بیماری ہے 2011 اور 2016 کے درمیان ان کا بائی پاس ہوا 2001 اور 2017 میں سٹنٹ ڈالے گئے تاہم موجودہ علاج کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حالت درست ہے جیل میں ان کو ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا نواز شریف کی بلڈ پریشر اور شوگر کی رپورٹس اور جیل میں روزانہ دی جانے والی ادویات کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست نمٹا دی جائے