کراچی میں عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے گا , عمران خان
— August 12, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کراچی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی عوام کو ہرممکن مدد فراہم کریں انہوں نے کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے خصوصی پیکج جلد لانے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں سہولتوں کی فراہمی پر جامع پیکج کا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں دہائیوں سے نظرانداز کراچی میں عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے گا واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران شدید بارش کے باعث اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ شہر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ 192 ملی میٹر بارش فیصل بیس پر ریکارڈ کی گئی اور سرجانی ٹاؤن میں 187ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے