کراچی میں ٹریفک پولیس ناکام ٹرانسپورٹر من مانی کرنے لگے
— March 4, 2016
کراچی ( رپورٹ امجد علی ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک پولیس قانون پرعملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے . ایک سروے کے مطابق ٹرانسپورٹر کراچی میں اپنی من مانی کر رہے ہیں . مسافر بسوں میں جانوروں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہیں . مسافروں کے مطابق جتنی سیٹیں ہوتی ہیں اس سے زیادہ مسافروں کو ٹھونس ٹھونس کر بسوں میں کھڑا کیا جاتا ہے . ٹریفک پولیس کا عملہ قانون پر عملدرآمد کروانے کے بجا ئے سرعام پیسے بٹورنے میں مصروف نظر آتا ہے . ٹریفک پولیس افسران بھیس بدل کر اگر کراچی کی بسوں میں سفر کریں تو انہیں تمام حقیقت معلوم ہو جا ئے گی . ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کی شرط پر بتایا کراچی میں ٹریفک کا نظام ٹریفک پولیس نے خود ہی خراب کیا ہوا ہے ایک دن کے لئیے ٹریفک پولیس کے اختیارات رینجرز کو دے کر تجربہ کرلیں ایک دن میں پوری کراچی میں ٹریفک کے معاملات ٹھیک ہو جا ئیں گے ٹریفک رواں دواں ہو گا مسافر سیٹوں پر بیٹھے نظر ہیں گے