سعودی خواتین کو خاوند کی اجازت کے بغیرسرجری کرانیکی اجازت
— March 4, 2016
ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے خواتین کو موجودہ قوانین کے تحت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر زچگی کے دوران سرجری کرانے کی اجازت دے د ی ہے . تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی ایک رکن مونا المشیت خود شاہ خالد یونیورسٹی میں گائناکالوجی کی پروفیسر اور کنسلٹینٹ ہیں۔ ا نھوں نے واضح کیا ہے کہ طبی وجوہ کی بنا پر دوسری اقسام کی سرجری کے لیے خاوند کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ انھوں نے یہ باتیں الریاض میں منعقدہ مریضوں کے حقوق سے متعلق پہلی خلیجی کانفرنس میں ”علاقائی اور عالمی سطح پر خواتین کی صحت کے شعبے میں بااختیاری” کے موضوع پر پیپر پیش کرتے ہوئے کہی ہیں۔ مونا المشیت نے کہا کہ خواتین کو تولیدی برسوں کے دوران علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔