کراچی میں پانچواں بڑا بریک ڈاؤن 80فیصد شہر بجلی سے محروم

کراچی میں پانچواں بڑا بریک ڈاؤن 80فیصد شہر بجلی سے محروم

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں پانچواں بڑا بریک ڈاؤن 80فیصد شہر بجلی سے محروم ہوگیا تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کو مسلسل بریک ڈاؤن کا سامنا ہے دو ماہ کے دوران پانچویں بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی صبح ساڑھے 6 بجے ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے پورٹ قاسم سمیت دو گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر کا 80فیصدحصہ بجلی سے محروم رہا اور تقریباً 5 گھنٹے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوا بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صدر , گلشن اقبال , بہادر آباد , کلفٹن , ڈیفنس , گلستان جوہر , نارتھ ناظم آباد , جہانگیر روڈ , پی آئی بی , ایف بی ایریا , ملیر , شاہ فیصل کالونی , پی ای سی ایچ ایس , محمود آباد , گارڈن , بفرزون , ناظم آباد , لانڈھی اور گلشن حدید سمیت شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔ بجلی بند ہوجانے سے صبح اسکول جانے والے بچے اور ان کے والدین پریشان رہے , شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا , کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے پورٹ قاسم سمیت 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے

About author