کراچی میں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو سے تجاوز کرگئی

کراچی میں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو سے تجاوز کرگئی

onion

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں پیاز 120 روپے کلو سے تجاوز کرگئی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تین درجوں کی پیاز فروخت کی جارہی ہے۔ چھوٹی پیاز 80 روپے کلو، درمیانی درجے کی پیاز سو روپے اور بڑی پیاز کے 130روپے وصول کیئے جارہےہیں معلوم ہوا ہے کہ عید سے پہلے پیاز چالیس روپے کلو تھی بارش کی وجہ سے پیداوارمیں کمی نے قیمتوں کے اضافہ میں اہم کردار ادا کیا ہے سبزی فروشوں کے مطابق کراچی سبزی منڈی میں بھی  پیاز کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے منڈی کا ریٹ بھی اوپر چلا گیا ہے فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ کی پیاز آنے میں بیس دن ہیں اس دوران پیاز کی درآمد کی اجازت ملنی چاہیئے ورنہ ریٹیل بازاروں میں پیاز کی قیمت اور بھی بڑھ جائے گی

About author