کراچی میں چینی قونصلیٹ پر خودکش حملہ , تینوں حمله آور دہشتگرد ہلاک

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر خودکش حملہ , تینوں حمله آور دہشتگرد ہلاک

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں دہشتگردوں کا چینی قونصلیٹ پر خودکش حملہ جوابی فائرنگ سے تینوں حمله آور دہشت گرد مارے گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کلفٹن میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں نے خودکش حمله کیا لیکن سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانه دے کر دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بنادیا دہشت گرد صبح ساڑھے نو بجے کے قریب سفید رنگ کی کار میں چینی قونصلیٹ پہنچے دہشتگردوں کے پاس جدید خود کار اسلحه تھا دہشت گردوں نے راستے میں لگی رکاوٹوں کے باعث حفاظت پر مامور گارڈز پر فائرنگ کردی اور اپنی پوزیشن بدل بدل کر فائرنگ کرتے ہوئے قونصلیٹ کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں اور گارڈز نے سخت مزاحمت کی اور دہشت گردوں کو قونصلیٹ کی عمارت کے اندر داخل نہیں ہونے دیا چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولس اہلکار اور دو شہری شہید ہو گئے۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ اسپتال میں لائے جانے والے دو اہلکار پولیس یونیفارم اور ایک زخمی سول ڈریس میں تھا۔ ترجمان رینجرز نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا پولیس , رینجرز , ایف سی اور پاک فوج کے دستے قونصلیٹ پہنچ گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قونصلیٹ سے ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا آئی جی پولیس سندھ سید کلیم امام نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اے ایس پی سہائی عزیز تالپور اور پولیس کے جوانوں کی ہمت کو سراہا جبکه شہید پولیس افسر اور اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے شہید پولیس اہلکاروں کے لیئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے

About author