کراچی واٹربورڈ میں تبادلے اور تقرریاں

کراچی واٹربورڈ میں تبادلے اور تقرریاں

KWSB

کراچی ( رپورٹ راجہ خلیق ) کراچی واٹربورڈ میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گریڈ 20میں ترقی پانے والے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر عباس چیف انجینئر بلک ٹرانسمیشن و واٹر ٹرنک مین کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں ، گریڈ 20میں ترقی پانے والے سلیم احمد کو چیف انجینئر آئی پی ڈی مقرر کیا گیا ہے ،سپرنٹنڈنگ انجینئر (سول)امداد حسین مگسی کا تبادلہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ بی ،سپرنٹنڈنگ انجینئر سیف الدین کو ڈائریکٹرڈیزائن اینڈ اسٹیمیٹ کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈسٹرکٹ ویسٹ اے اویس ملک کو لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ اور یونیسیف سے رابطوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے فوکل پرسن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ،اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر ای اینڈ ایم واٹرعبدالشکور شیخ کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نارتھ ایسٹ کراچی (پمپنگ اینڈ فلٹر) تعینات کردیا گیا ہے

About author