بائیو میٹرک تصدیق، عمرہ ٹور آ پریٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جا ری
— November 1, 2017
اسلام آباد ( اے آئی اے ) عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دئیے جانے کے خلاف عمرہ ٹور آ پریٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ،عمرہ آ پریٹرز نے سعودی کمپنی اعتماد کی جانب سے ناقص انتظامات اور عمرہ زائرین کو لوٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے عدا لت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ گزشتہ روز عمرہ ٹور آپریٹرز کی کور کمیٹی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عمرہ کور کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ اعتماد نامی کمپنی کے پاس انتظامات کے وسائل نہیں ہیں ، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بائیومیٹرک تصدیق سمیت اعتماد کمپنی کو ٹور آپریٹرز کے سروں سے ہٹایا نہیں جاتا ہے ، اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے