کشمیری عوام کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم محسن گیلانی پر پولیس تشدد کی شدید مذمّت

کشمیری عوام کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم محسن گیلانی پر پولیس تشدد کی شدید مذمّت


مظفر آباد ( اے آئی اے) مظفر آباد پولیس نے سردار تنویر الیاس خان سے اظہار یکجہتی کرنے پر مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر مخدوم محسن گیلانی اور عرفان خان آفریدی یوتھ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ مظفرآباد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے مظفر آباد کے مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے رہنماؤں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں انہیں سردار تنویر الیاس خان سے محبت اور وفاداری کی سزا دی گئی ہے پولیس کارروائی غیر جمہوری عمل ہے آزاد کشمیر کے عوام اس کی شدید مذمت کرتے ہیں پرامن احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے مظفر آباد کے علمی فکری حلقوں کی جانب سے بھی مظفر آباد پولیس کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائی کو بلا جواز قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس کے اس طرح کے ردعمل سے آزاد کشمیر میں انتشار پھیلے گا اور ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی صورت حال کے پیش نظر ملک میں یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے

About author