کشمیر ہماری شہ رگ ہے , آخری حد تک جائیں گے , ڈی جی آئی ایس پی آر
— September 5, 2019

راولپنڈی ( اے آئی اے ) کشمیر ہماری شہ رگ ہے , آخری گولی , آخری سپاہی , آخری حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے بھارت میں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے ، خطے میں عالمی طاقتوں کا مفاد ہے ، چین ہمارا آزمودہ دوست ہے ، افغانستان میں گزشتہ 40 سال میں شہادتوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا ، جنوب مغرب میں ایران ہے جس سے بھائیوں والے تعلقات ہیں ، خطے کے امن کیلئے ایران کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں بھارتی جہاز کا کیا ہوا سب کے سامنے ہے , سلامتی کونسل میں 50 سال بعد کشمیر پر بات ہوئی , وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی , مودی کہتے ہیں انہیں ثالثی قبول نہیں , مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے پر سامنے آ رہا ہے , اس معالے میں میڈیا فرنٹ لائن سولجر ہے دہشتگردی کے نتیجے میں ہمیں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ، افغانستان میں امن ہوتا ہے تو فوج کی تعیناتی میں کمی ہوگی , قائداعظم کا فرمان ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے , بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز کر دی ہیں , ایک ماہ سے کشمیری گھروں میں قید ہیں , سیاسی لیڈر قید , ادویات اور خوراک ناپید ہیں , بھارتی اپوزیشن کو بھی دورہ نہیں کرنے دیا گیا , کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے , بھارت میں آر ایس ایس سوچ کی حکومت ہے , کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا سوال و جواب کے سیشن کے دوران کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے ، کشمیر کا سودا 72 سال میں نہیں کیا تو اب کون کرے گا؟ کشمیر کا سودا کرنے والے کو تو قوم معاف نہیں کرے گی ان کا کہنا تھا کہ حملہ، حملہ ہوتا ہے بھارت کرے یا اسرائیل , ہم بلاخوف بھرپور جواب دینگے
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا 72 سال سے کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیوں ہٹیں گے , وزیر خارجہ کا کام سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنا ہوتا ہے , افغانستان میں امن سے ہماری مغربی سرحد محفوظ ہو جائے گی , کیا کرنا ہے یہ آپ کو پتا ہے , کیسے کرنا ہے یہ ہم پر چھوڑ دیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے پاکستان نے مسئلہ کشمیر ہمیشہ پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جنگ ہوئی تو کتنے دن کا پیٹرول اور اجناس کا ذخیرہ ہے , سب سوچا ہوا ہے مودی نے کشمیر کے معاملے پر نوبال کی ہے چھکا تو لگے گا مودی بند گلی میں جا چکا ہے جنگ پیسے بچانے کے لیے نہیں عزت و غیرت کے لیئے لڑی جاتی ہے