وزیراعظم کا 6 ستمبر کو یوم دفاع کیساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ
— September 6, 2019

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم عمران خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے که 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کشمیری شہدا کے ساتھ منانے کے لیئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں وہ شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے صوبائی دارالحکومتوں میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں اس بار یوم دفاع کا سلوگن ” آئیں چلیں شہید کے گھر“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان “ رکھا گیا ہے