کیلی فورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ ،یونیورسٹی کو سیل کر دیا گیا
— June 2, 2016
کیلی فورنیا ( اے آ ئی اے ) امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہر کیلی فورنیا کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے یونیورسٹی کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اس واقعہ کے بعد کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے ۔ تمام لوگوں کو یونیورسٹی سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس نے یونیورسٹی کے اردگرد تمام علاقے کو سیل کر دیا ہے ۔ پولیس حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سکول کی انجینئرنگ بلڈنگ 4 کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والا ایک سفید فام تھا جس کا قد 6فٹ بتایا گیا ہے۔اس نے کالے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔جائے وقوع پر کئی ایمبولنسز کو دیکھا گیا۔فائرنگ کے بعد طلبا نے لائبریری سمیت دیگر جگہوں پر پناہ لی۔