کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اوٹاوا ( اے آئی اے ) کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق ٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 233 سے تجاوز کر گئی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں، گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا ہے حکام کے مطابق برٹش کولمبیا میں 70 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں ، شدید گرمی کےباعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکورمیں ہوئیں ہیں ، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے

About author