کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا
— September 13, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا ہے کے الیکٹرک کی یہ 24/7 سروس صارفین کو بروقت جوابات کی فراہمی کے ساتھ ان کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بھی بچائے گی۔ مکمل خود کار سروس کا استعمال تکنیکی یا بلنگ کی شکایات درج کرانے ، ڈپلیکیٹ بلوں کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور نئے کنکشن کا فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ضروری دستاویزات کی چیک لسٹ کے لیے کیا جا سکتا ہے ، کے الیکٹرک واٹس ایپ سروس کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر Infobip کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ، جس کے لیے دونوں اداروں نے مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو ) پر جولائی 2021 میں دستخط کئے تھے۔ صارفین کو اپنے موبائل فون سے +92-348-0000118 پر واٹس ایپ میسج کرنا ہو گا ، جس کے بعد صارف سے اس کا 13 ہندسوں والا کے الیکٹرک اکاؤنٹ نمبر پوچھا جائے گا اکاؤنٹ نمبر کی فراہمی کے بعد کسٹمر سسٹم میں رجسٹرڈ ہو جائے گا ، کے الیکٹرک کی یہ سروس مفت ہے ، تاہم ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں