گوگل کا پاکستان میں پہلی ’’ایپ گروتھ لیب‘‘ کے قیام کا اعلان

گوگل کا پاکستان میں پہلی ’’ایپ گروتھ لیب‘‘ کے قیام کا اعلان


کراچی ( اے آئی اے ) گوگل نے پاکستان میں پہلی ’’ایپ گروتھ لیب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ نئی لیب چار ماہ دورانیے کا پروگرام ہے جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔اس لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لیے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کواشتہارات ،ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایپ گروتھ لیب کا پروگرام جون 2023ء میں ہوگا اور چار ماہ تک جاری رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیویلپمنٹ اسٹوڈیوز 22 مئی ، 2023ء تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اپپ سے متعلق مزید معلومات google/agl2023_pk سے حاصل کی جا سکتیں ہیں۔

About author