گیس کی قیمتوں میں اضافه , نوٹیفکیشن جاری
— July 1, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے , ماہانہ 50 یونٹ والے صارفین کو اضافے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ والوں کے گیس کی قیمت 127 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو , 200 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے جو صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی جبکہ 400 یونٹ سے زائد والے صارفین گیس کی قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کریں گے واضح رہے کہ گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ بھجوایا جائے گا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوگا