رانا ثناء الله کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں , وزیر اعظم
— July 3, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) رانا ثناء الله کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کرپٹ ارکان کوایوان میں نہ لایا جائے , پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کی ہدایت تفصیلات کے مطابق گذشته سہ پہر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وفاقی کابینہ نے پروڈکشن آرڈر کے قانون میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ارکان اسمبلی کو ایوان میں لانے کی یہ سہولت نہیں ملنی چاہیے ، یہ لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں رانا ثناء الله کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں کوئی چور میرا ساتھی نہیں ہوسکتا آج سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع ہوگا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ، ماضی کی بدانتظامیوں اور کرپشن کی وجہ سے آج عوام کو مشکل مالی حالات کا سامنا ہے ، ملک و عوام کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، مشکل فیصلے وقت کی ضرورت تھے تاہم یہ وقت گزر جائے گا۔ انہوں نے کہابعض عناصر اپنے مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم حکومت نے استقامت اور مستقل مزاجی سے ایسے عناصر کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے