ہاتھ چھوڑ کر 130 کلومیٹر تک سائیکل چلانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ
— December 10, 2023
البرٹا ( اے آئی اے ) ہاتھ چھوڑ کر 130 کلومیٹر تک سائیکل چلانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک سائیکل سوار نے 130کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5گھنٹے اور 37منٹ تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور 130کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔رابرٹ مرے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کا ہینڈل استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی خوب مشق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس دوران وہ ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، گانا بدل سکتے ہیں، بستے سے چیزیں نکال سکتے ہیں۔ اس صلاحیت کو وہ اپنی دوسری فطرت سمجھتے ہیں۔رابرٹ مرے کی جانب سے کی گئی یہ کوشش کلگری کی الزائمرز سوسائٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی