ہمیں ای لرننگ اور ورچوئل ایجوکیشن کی طرف جانا ہوگا ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

ہمیں ای لرننگ اور ورچوئل ایجوکیشن کی طرف جانا ہوگا ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو


کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ اور یونیسیف کے تعاون سے 2 روزہ فائونڈیشن لرننگ اینڈ ارلی چائلڈہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن ان ایمرجنسیز کانفرنس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ کانفرنس کے پہلے روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ، سیکرٹری تعلیم غلام اکبر لغاری سمیت یونیسیف ، عالمی بینک، سیو دی چلڈرین، ادرہ تعلیم و آگہی، اے کے یو ، سمیت دیگر قومی اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کہا کے 2022 کے سیلاب کے دوران صوبے کے بہت اسکول متاثر ہوئے، ان اسکولوں کی تعمیر میں بہت عرصہ لگ جائے گا ان اسکول کے زیر تعلیم جو بچے تھے ان کے تعلیم کے 4 سے 5 سال متاثر ہو رہے ہیں جو یہ سیکھنے کے سال ہیں وہ واپس نہیں آئیں گے۔ ہمیں وقت کے ساتھ ہمیں e-learning اور Virtual ایجوکیشن کی طرف جانا ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کے ماں بچے کی پہلی اور بہترین ارلی چائلڈ استاد ہے۔ ارلی چائلڈ ایجوکیشن ٹیچر کا دل بھی ماں جیسا ہو کہ وہ بچے کو صحیح تعلیم اور راستہ دے سکتی ہے۔

About author