یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر منتقل
— October 10, 2016
سرینگر ( اے آ ئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جے آئی سی ہمہامہ سے سنٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ملک کوجے آئی سی میں قید تنہائی میں رکھا جا رہا تھا جس کی وجہ سے انکی صحت کافی خراب ہو چکی ہے۔ محمد یاسین ملک کو کئی عارضے لاحق ہیں اور ڈاکٹروں نے کئی بارنام نہاد حکمرانوں کو انہیں کسی مناسب جگہ پر منتقل کرنے اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے لکھا۔ اس کے باوجود انہیں آج تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ محمد یاسین ملک کو 8 جولائی کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔