بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بڑا مافیا ملوث ہے , اسٹیٹ بینک پاکستان
— November 6, 2018کراچی ( اے آئی اے ) بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بڑا مافیا ملوث ہے ترجمان اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بڑا مافیا ملوث ہے بینک اکاؤنٹس سے رقم چوری کر کے بیرون ملک نکلوا لی گئی ہیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بینکنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کوئی بھی بینک ڈیٹا کی ہیکنگ کا پتہ نہیں چلا سکتا ابھی تک صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا کسی اور بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کی معلومات نہیں ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہوں کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی کوئی بھی بینک ڈیٹا کی ہیکنگ کا پتہ نہیں چلا سکتا بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنا آئی ٹی نظام بہتر کریں جبکه وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق اب تک لاکھوں ڈالرز چرائے جا چکے ہیں جبکہ صرف دس دنوں میں 9 بینکوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔ جن میں حبیب بینک , بینک اسلامی , بینک الفلاح , بینک آف پنجاب اور فیصل بینک سمیت دیگر بینک شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک کافی ڈیبٹ کارڈز چوری ہوچکے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا بینک حبیب بینک ہے جس کے سب سے زیاده ڈیبٹ کارڈز چوری ہوئے جبکہ دوسرے نمبرپر بینک آف پنجاب ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں تقریبا چھ پاکستانی بینکوں نے ناصرف پاکستان سے باہر اپنے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈز کے استعمال پر پابندی عائد کی بلکہ اپنے کارڈز پر تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشنز بھی بلاک کر دیں تھیں