احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں، مولا بخش چانڈیو

احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں، مولا بخش چانڈیو

Mola Bux Chandio

حیدرآباد    (اے آئی اے  )  مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف پورے ملک میں کارروائی ہونی چاہیے۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرمشیراطلاعات سندھ ایک بارپھروفاقی حکومت پر برس پڑے۔ ساتھ ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سب کے لیے ہوناچاہیئے اوراس معاملے پروفاق غیرجانبداری کامظاہرہ کرے،اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مخالف نہیں ہیں نہ ہی لڑائی اور تصادم چاہتے ہیں لیکن وفاق سندھ اسمبلی کی قرارداد کو عزت دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اسپتال میں طالبان رہنماکےعلاج کااعتراف کیا ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پرگامزن ہیں۔ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں کوئی دشمنی نہیں،ہمارےدروازےہرجماعت کے لیے کھلےہیں۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی وطن واپسی سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان آصف زرداری کابھی ملک ہے اور کوئی انہیں وطن واپس آنے سے روک نہیں سکتا۔ آصف زرداری صحتیاب ہوں گے توواپس آجائیں گے۔

About author