وزیراعظم پاکستان نواز شریف  تین روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

وزیراعظم پاکستان نواز شریف تین روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

NAWAZ SHARIF

اسلام آباد   (اے آ ئی اے)  وزیراعظم پاکستان  نوازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے، وزیراعظم دورے میں سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں، جن سے ملاقات میں وزیراعظم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم سری لنکا کے ارکین پارلیمنٹ، تاجراورمذہبی رہنما سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ حکام کاروباری شخصیا ت اور سفیروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیر تجارت خرم دستگیر، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

About author