پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
— January 14, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے 13 روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت تیرہ سال کی کم ترین سطح پر آنے سے پاکستان میں بھی پٹرول 9 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے 9 روپے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 رروپے 55 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔