کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، افغان انٹیلیجنس کے 4 اہلکار گرفتار

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، افغان انٹیلیجنس کے 4 اہلکار گرفتار

Afghan

کراچی  ( اے آ ئی اے )  کراچی میں حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران دہشتگردی میں ملوث چار افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے رضویہ کالونی میں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران افغان فوج اور پولیس کے چار اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ چاروں اہلکار بغیر کسی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے، جن کا تعلق افغان صوبے غزنی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں امان اللہ، عزیز، عبد الغفار اور حکیم اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار افغان ملزمان سے جاسوسی، ٹارگٹ کلنگ اور کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کا تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف رضویہ تھانے میں 18/2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

About author