وزیراعظم پاکستان نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
— January 19, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کی رات سوئٹرزلینڈ روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف ڈیووس میں اہم سیاسی اور اقتصادی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں عالمی سربراہان مملکت و حکومت، ماہرین اور نمائندے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ڈیووس میں اہم سیاسی اور اقتصادی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف علاقائی سلامتی سے متعلق حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف جوہری تحقیقات کی یورپین تنظیم سرن کا بھی دورہ کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم20 سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔