سعودی عرب کا حاجیوں کے لیئے ایک اور سہولت کا اعلان
— January 22, 2016
ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی وزیر حج نے حاجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنیاں ہی ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا تھا کہ “ایک نئے نظام کے تحت زائرین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کے لئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کے ذمہ ہے۔ اس نظام کے تحت تمام زائرین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ائیرپورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کے لئے کائونٹروں پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاں ان کا سامان ائیرپورٹ تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔ مقدس شہروں سے گھروں کو واپس جانے والے زائرین کے لئے آب زم زم کی فراہمی کے حوالے سے بندر الحجار کا کہنا تھا کہ زم زم کو زائرین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک میں بھیج جائے گا۔ ان کا کہنا تھا زائرین آب زم زم کا مخصوص کردہ کوٹہ اپنے ممالک میں واپس پہنچنے پر وصول کریں گے۔ اب آب زم زم ان کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کے سامان کا حصہ نہیں ہو گا۔