پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی
— January 26, 2016
اسلام آباد (اے آ ئی اے ) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی ہے ، آج تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دو فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے ۔ پی آئی اے کی نجکاری کا قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے خلاف ملازمین نے دفاتر میں کام چھوڑ دیا ہے اور بکنگ بند کر دی ہے ۔حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی ئی اے کی نجکاری کا بل منظور کرانے کے خلاف کوئٹہ میں پی آئی اے کے ملازمین نے دفتر میں کام چھوڑ کر ٹکٹوں کی بکنگ ، کارگو اور کورئیر سروس بند کر دی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لیمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون ماراہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی ۔