پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طور پر سرحد پا ر کرنیوالے 60 پاکستانی گرفتار کر لئے
— January 28, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر کی شاہ جہاںروڈ چیک پوسٹ کے قریب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے 60 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان کوسٹ گارڈ نے شاہ جہاںچیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانی طور پر سرحد پار کرنے والے 60 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کےپاس کسی قسم کے قانونی دستاویزات نہیں تھے، ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔