ہڑتالوں اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں کرینگے، وزیراعظم نواز شریف

ہڑتالوں اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں کرینگے، وزیراعظم نواز شریف

nawaz-sharif

ساہیوال  ( اے  آ ئی اے )  وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہڑتالوں اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں کرینگے، پی آئی اے کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا، پی آئی اے کے نام پر سیاست ہو رہی ہے، صورتحال برداشت نہیں جو ملازم نوکری پر نہیں آئے گا فارغ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت ترقی کر رہی ہے بجلی کی فراہمی کے ساتھ سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ معیشت ترقی کرے گی تو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کسان بھی خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تیزی سے تاریخ ہو رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے، بعض سیاسی جماعتیں وہاں لوگوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں، پی آئی اے کو روزانہ 10 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ہڑتال پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے، زیادتی کرنے والوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کرنے والے اور نوکری پر نہ آنے والے جیل میں جاسکتے ہیں اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے، کام پر آنے والے بہترین لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا احترام کرتا ہوں انہیں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1976ء میں بھی لازمی خدمات ایکٹ نافذ کیا تھا۔

About author