چاند پر جانے والے  دنیا کے  چھٹے  انسان امریکی خلا باز ایڈگر مچل انتقال کر گئے

چاند پر جانے والے دنیا کے چھٹے انسان امریکی خلا باز ایڈگر مچل انتقال کر گئے

edgar

نیویارک  ( اے آ ئی اے )  چاند پر جانے والے  دنیا کے  چھٹے  انسان امریکی خلا باز ایڈگر مچل 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ایڈگر مچل 1971 میں اپولو 14 کے خلائی مشن پر چاند پر گئے تھے، جہاں انھوں نے نو گھنٹوں سے زائد وقت گزارا تھا،خلائی سفر کے بعد ایڈگرمچل کا کہنا تھا کہ  وہ خلا میں ’شدتِ جذبات سے مغلوب ہو گئے تھے اور پھر انھوں نے اپنی زندگی ذہن اور ناقابل تشریح چیزوں کے مطالعے کے لیے وقف کر دی۔ مچل نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو 1972 میں خیر باد کہہ دیا تھا اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹک سائنسز کی بنیاد رکھی تھی۔

About author