پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد بارہ کروڑ سے تجاوز کر گئی
— February 8, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد بارہ کروڑ اٹھاون لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق موبائل صارفین کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ سے زائد صارفین کا اضافہ ہوا ہے. ایک سال کے دوران براڈ بینڈ سروس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چوبیس ملین سے بڑھ کر چھبیس ملین سے تجاوز کر گئی ہے . ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی سروس استعمال کرنے والے موبائل صافین کی تعداد بیس لاکھ اضافے کے ساتھ دو کروڑ چھتیس لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔