فیس بک نے اپنےصارفین کے لیے منافع بخش سروس متعارف کرا دی
— February 17, 2016
کراچی ( اے آئی اے ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک منافع بخش سروس متعارف کرا دی ہے . جس کے مطابق دہشتگردی کے پراپیگنڈا کیخلاف لکھنے والوں کو فیس بک اشتہاروں میں سے شیئر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنے پیچ پر دہشتگردی پیغامات کے بڑھتے رحجان کو ختم کرنے کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی ہے جس کے تحت دہشتگردی کے پیغامات کے خلاف لکھنے والے طلبا کو فیس بک اشتہارات میں سے حصہ دیا جائے گا ۔ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے پیغامات کو روکنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں اس کیخلاف بھرپور اور سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری حالیہ سروس بھی اسی مہم کا حصہ ہے جس میں دہشتگردی کے پیغامات کے خلاف لکھنے والے صارفین کو فیس بک اشتہارات سے حصہ دیا جائے گا۔ فیس بک نے دنیا بھر کے 45 کالجز میں مقابلہ متعارف کرایا ہے جس میں طلبا دہشتگردی کیخلاف مضامین لکھیں گے اور اس کے لیے دو سو سے دو ہزار ڈالر تک بجٹ رکھا گیا ہے۔