پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں ، جنرل راحیل شریف

پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں ، جنرل راحیل شریف

coas

راولپنڈی   (اے  آئی اے  )   آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں، راہداری اور اس پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اور ہر قیمت پر اس حسین خواب کو یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اقتصادی راہداری کیلئے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں نئی فورس کے قیام اور اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے مختلف پہلوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا خواب پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ پاک فوج اقتصادی راہداری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی اور یہاں کام کرنے والوں کو بھی مکمل حفاظت کریں گے تاکہ ہر قیمت پر اقتصادی راہداری جیسا حسین خواب یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرامن ماحول کی ضرورت ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ عوام کی زندگی بدل سکتا ہے۔

About author