وفاقی اردو یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم
— February 24, 2016
کراچی ( رپورٹ جنید احمد ) وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ اطلاعات کے مطابق دوران تصادم طلباء تنظیموں کا اساتذہ پر بھی تشدد۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم میں تین اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ہوائی فائرنگ سے یونیورسٹی اور گردونواح میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مشتعل طلباءنے ہوائی فائرنگ کے بعد بین الااقوامی تعلقات عامہ کے ڈیپارٹمنٹ میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور تین اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں دس طلباء کوحراست میں لے لیا۔