بنگلہ دیش پولیس میں جماعت اسلامی کے حامیوں کو بھرتی نہ کیا جائے ، وزیراعظم حسینہ واجد
— February 24, 2016
ڈھاکہ ( اے آ ئی اے ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے ملک کی کی پولیس میں جماعت اسلامی کے حامیوں کو بھرتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کے محکمے میں جماعت اسلامی کے کسی حامی کو بھرتی نہ کیا جائے۔ انہوں نے بنگلہ دیش پولیس میں پہلے سے ملازمت کرنے والے جماعت اسلامی کے حامیوں کی نشاندہی بھی کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے ۔ ان کے رہنماوں کو نام نہاد جرائم کا مجرم قرار دے کر سزائے موت بھی دی گئی ہے۔