گوگل ایس ایم ایس کا متبادل متعارف کر وا ئے گا
— February 25, 2016
نیویارک ( اے آ ئی اے ) گوگل نے ایس ایم ایس کے متبادل سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے۔ اب ایس ایم ایس کا نام آر سی ایس (رچ کمیونی کیشن سروس ) ہوگا جونہ صرف صارفین کو تحریری پیغامات اور ایم ایم ایس بھیجنے میں مدد دے گا بلکہ ایموجیز ، فائلز، گروپ چیٹس اور یہاں تک کہ پیغام پڑھنے پر پڑھے جانے کا فیچر بھی سامنے آئے گا۔ گوگل کی طرف سے 800 موبائل آپریٹرز کی مدد سے یہ سسٹم اینڈ رائیڈ ڈیوائس کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔